ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / حکام کے لیے 70سال کی حد پر غور کر رہا ہے پی سی بی

حکام کے لیے 70سال کی حد پر غور کر رہا ہے پی سی بی

Sun, 08 Jan 2017 11:54:57    S.O. News Service

کراچی،7؍جنوری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت ہندوستانی کرکٹ بورڈ اپنے منتظمین کیلئے 70سال کی عمر کی حد لازمی کر دے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ بھی اپنے افسروں پر اس طرح کی عمر کی حد رکھنے پر غور کر رہا ہے۔اس وقت پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان ہیں جن کی عمر 82سال ہے۔بورڈ افسران بھی ان افسران کو ذمہ داری نہ دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو اس 70سال کی عمر کی حد کو پار کر گئے ہیں۔ذرائع نے کہا کہ بورڈ نے تمام سابق ٹیسٹ کھلاڑیوں کی ممکنہ امیدواری فہرست بنا لی ہے جنہیں مستقبل میں ٹیم کے ساتھ ذمہ داری دی جائے گی۔گزشتہ سال انگلینڈ کے دورے کے بعد بورڈ نے سابق کپتان انتخاب عالم کے سینئر ٹیم کے منیجر کے طور پر اور بورڈ کے ساتھ معاہدہ ختم کر دیا تھا کیونکہ وہ 76سال کے تھے۔بورڈ نے 68سالہ وسیم باری کو پاکستانی ٹیم منیجر کے طور پر مقرر کیا۔ذرائع نے کہا کہ منتخب کئے گئے سابق کھلاڑیوں کی تقرری بورڈ چیئرمین کی طرف سے منظوری کے بعد کی جائے گی جس میں 60یا اس سے زیادہ عمر کے ہیں۔سابق کھلاڑی، جنہیں مختلف ٹیموں کے لیے بطور منیجر مقرر کیا جائے گا، اقبال قاسم، ہارون رشید، طلعت علی، معین خان، جلال الدین، ندیم خان اور اقبال سکندر ہیں۔


Share: